Top Rated Posts ....
Search

Shadi Hote Hi Deepika Ka Shohar Ke Sath

Posted By: Ahmed on 04-12-2018 | 23:42:29Category: Political Videos, News


شادی ہوتے ہی دپیکا کا شوہر کے ساتھ تعلقات پر اہم انکشاف
ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گزشتہ ماہ 14 اور 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں شادی کی تھی، تاہم ان کی شادی کی دعوتیں اور تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں۔شادی کرنے اور دعوتوں سے فارغ ہونے کے بعد اب رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنے یومیہ معمول کی جانب لوٹنے لگےہیں اور رنویر سنگھ کی آنے والی ایکشن فلم ’سمبا’ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کے بعد پہلا انٹرویو اور فوٹو شوٹ کروایا ہے، جس میں وہ پہلے سے زیادہ با اعتماد اور پرکشش دکھائی دیں۔

شوبز میگزین ’جی کیو انڈیا‘ کو شادی کے بعد دیے گئے پہلے انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے حیران کن انکشافات کرنے سمیت اپنے شوہر رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔دپیکا پڈوکون نے نہ صرف میگزین کو انٹرویو دیا، بلکہ انہوں نے میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔دپیکا پڈوکون نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے اور رنویر سنگھ کے درمیان 6 سال قبل تعلقات استوار ہوئے اور وہ ان سالوں میں مختلف مقامات پر ملتے اور محبت کرتے رہے۔شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ 18 سال کی عمر سے گھر چلاتی آ رہی ہیں اور انہیں گھر چلانے اور زندگی گزارنے کا طریقہ معلوم ہے، تاہم اب کچھ تبدیلیاں ضرور آئیں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل بات کچھ اور تھی اور اب ان کی زندگی اکیلی نہیں بلکہ 2 افراد کی مشترکہ زندگی ہے، اس لیے اب وہ امید کرتی ہیں کہ وہ دونوں زندگی کو ایک بہتر طریقے سے مل کر گزاریں گے۔تاہم انہوں نے انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ شادی کے بعد ان کی پروفیشنل زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔نو بیاہتا دلہن کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ہدایت کار میگھنا گلزار کی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی اور وہ اس کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی آنے والی ایکشن ہولی وڈ فلم ٹرپل ایکس کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ہوں گی۔انہوں نے رنویر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی رومانوی، شرارتی، حساس دل اور ہر معاملے اور احساس کو سمجھنے والے شخص ہیں، ان سے مل کر انہیں سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.