Top Rated Posts ....
Search

Sridevi Ki Beti Ne Urdu Seekhini Shuru Kar Di

Posted By: Akbar on 04-12-2018 | 11:53:36Category: Political Videos, News


سری دیوی کی بیٹی جھانوی نے اردو سیکھنی شروع کردی
اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ’تخت‘ کے لیے اردو سیکھنی شروع کردی۔بالی ووڈ میں کسی عام انسان کی نسبت مشہور فنکاروں کے بچوں کو مواقع آسانی سے مل جاتے ہیں۔ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی اپنے والدین کی وجہ سے بہت آسانی سے فلم نگری میں قدم رکھ دیا لیکن بالی ووڈ میں کامیابی وہی حاصل کرتا ہے جو اپنی صلاحیت سے خود کو منواتا ہے۔اداکارہ جھانوی کپور نے بھی خود کو منوانے کے لیے کڑی محنت شروع کردی ہے اور اسی مقصد کے لیے انہوں نے اپنی اگلی فلم ’تخت‘ کے لیے اردو سیکھنی شروع کردی ہے۔ جھانوی پچھلے چار ماہ سے اردو کی کلاسز لے رہی ہیں تاکہ فلم میں صحیح تلفظ اورلہجے کے ساتھ روانی سے اردو بول سکیں۔ اس کے علاوہ وہ باقاعدگی سے تاریخ کا مطالعہ بھی کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کی کہانی مغل دور کے گرد گھومتی ہے لہٰذا فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اداکاروں کا صحیح تلفظ کے ساتھ اردو بولنا ضروری ہے۔ فلم میں جھانوی کے علاوہ رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، وکی کشال اور عالیہ بھٹ بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.