Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Imran Khan Ki

Posted By: Abid on 04-12-2018 | 11:51:36Category: Political Videos, News


وزیر اعظم عمران خان کی سیتا وائٹ جیسے تمام کیسز سے جان چھوٹ گئی!سب سے بڑے مخالف نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔۔ جشن تو اب ہوگا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی سیتا وائٹ جیسے تمام کیسز سے جان چھوٹ گئی!سب سے بڑے مخالف نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔۔ جشن تو اب ہوگا ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے افتخار چوہدری کی اہم وکٹ گرا دی۔ایڈوکیٹ عبد الوہابلوچ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عبدالوہاب بلو چ اور اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد عبدالوہاب نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کے خلاف تمام عدالتوں سے نااہلی کے مقدمات واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انتخابات سے قبل پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حلقہ این اے 243سے نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ایڈوکیٹ عبدالوہاب کی جانب سے عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ جو شخص اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا اسے الیکشن لڑنے کا حق نہیں۔ عمران خان کی نااہلی کے لیےدرخواستیں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالوہاب بلوچ اور شہدا فاؤنڈیشن کے حافظ احتشام نے دائر کی تھیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نے انتخابی کاغذات میں حقائق چھپائے اور امریکی خاتون سے بغیر شادی کے پیدا ہونے والی بیٹی ٹیریان کا ذکر نہیں کیا جس کے سبب وہ صادق و امین نہیں رہے اور آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے۔ یاد رہے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدرینے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر ان کی اور دولت مند برطانوی خاتون سیتا وائٹ کی ناجائز اولاد کے معاملے پرسپریم کورٹ میں آرٹیکل 1-62 ایف کے تحت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سنگین الزامات موجود ہیں کہ ان کا ایک ’’Love Child‘‘ ہے، مجھے نہیں معلوم اردو میں ان الفاظ کو کیسے بیان کیا جائے کیونکہ ہماری بیٹیاں بھی یہ بات سن رہی ہوں گی۔ اگرچہ عمران خان پاکستان میں اس بیٹی کو قبول نہیں کرتے لیکن پاکستان سے باہر وہ اسے قبول کرتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.