Top Rated Posts ....
Search

Sirf 7 Dinon Mein 10 Arab Dollars

Posted By: Abid on 03-12-2018 | 23:23:59Category: Political Videos, News


صرف 7دنوں میں دس ارب ڈالر عمران خان اب کیا کرنےوالے ہیں وزیر اعظم کا سب سے اہم اعلان
سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ منی لانڈرنگ کیخلاف 7روز میں قانون لارہے ہیں، منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قانون لارہے ہیں، ہرسال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔انہوں نے آج سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت گئی توملک میں اڑھائی ارب کا خسارہ تھا۔ پاورسیکٹر 1200ارب کے

خسارے میں تھا۔پی آئی اے اور اسٹیل مل خسارے میں تھی۔جس طرح موجودہ حکومت کوبحران کا سامنا ہے اس سے قبل کسی حکومت کوبحران کا سامنا نہیں تھا۔انہوں نے ہماری کوشش ہے کہ تاجروں کو سہولیات دیں۔ سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ایک دفتربنائیں گے جن کے مسائل کوفوری حل کیا جائے گا۔ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ایف بی آر کا کام ریکوری ہے جبکہ ایف بی آر کا کام پالیسی بنانا نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اسٹیٹ بینک خودمختار ادارہ ہے۔ ڈالر بڑھنے کا علم نہیں تھا مجھے ڈالر میں اضافے کا پتا خبروں سے چلا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اقتصادی اشاریے ٹھیک جارہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ اداروں کو ٹھیک کریں گے جس سے ڈالر کو نیچے لیکر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرسال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قانون لارہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کیخلاف 7روز میں قانون لارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزراء کی 100روزہ کارکردگی کی رپورٹ لی ہے۔ تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔ہوسکتا ہے ہم کئی وزیروں کوتبدیل کردیں۔انہوں نے کہا کہ میں اعظم سواتی یا کسی وزیرکی انکوائری میں مداخلت نہیں کرتا۔میں خود چاہتا ہوں کہ میرے نیچے کام کرنے والے وزراء بے نقاب ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیب بڑا ادارہ ہے لیکن چھوٹے چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈال رہا ہے۔ ابھی تک ہم نے اپوزیشن کے کسی رہنماء کے خلاف کیس نہیں کیا بلکہ یہ سب پرانے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ جو بھی ٹھیک کام نہیں کرے گا تواس کوفارغ کردیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.