Top Rated Posts ....
Search

Comedy Film "Mary Poppins"

Posted By: Ahmed on 03-12-2018 | 12:14:35Category: Political Videos, News


کامیڈی فلم میری پوپنز ریٹرن کا لاس اینجلس میں پریمیئر
اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہالی و وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی میوزیکل فینٹسی فلم میری پوپنز ریٹرن کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر بھی منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اورمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔فلم کی مرکزی کاسٹ سمیت 60کی دہائی کی فلم میری پوپنزمیں مرکزی کرداروں میں جلوۂ گر ہونیوالے اداکار بھی اس تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے اور پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ہدایتکارروب مارشل کی اس فلم میں سیاہ لباس میں خاتون ایک پر اسرار جادوئی چھتری کی مدد سے فضا میں اُڑان بھرتی ہیں ۔آنجہانی برطانوی رائٹرP. L. Traversکے ناول سے ماخوذ اس فلم کوجان ڈیلیوکا اور روب مارشل نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایمیلی بلنٹ، لِن مرینڈا، بین ویشاہ،ایمیلی مورٹیمر، جیول ڈاؤسن اورجولی والٹر ج؛لوۂ گر ہو رہے ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ میوزیکل کامیڈی فلم رواں سال والٹ ڈزنی اسٹودیوز اور موشن پکچرز کے تحت25دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.