Top Rated Posts ....
Search

Priyanka Ki Shadi Hote Hi Dono Ki Photo

Posted By: Akbar on 03-12-2018 | 00:05:17Category: Political Videos, News


پریانکا چوپڑا کی شادی ہوتے ہی دونوں کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ، تصاویر لنک میں
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جوناس شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجھستان میں ہوئی جہاں خاندان کے قریبی افراد اور دوست احباب نے شرکت کی۔ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی عیسائی طریقہ کار کے تحت ہوئی ۔ نک جوناس کے والد نے پادری کا کردار نبھایا اور دونوں کو میاں بیوی قرار دیا۔ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی تو ہوچکی ہے لیکن شادی کی تقریبات ابھی

باقی ہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جوڑے کی جانب سے راجھستان کے امید بھون محل میں مہندی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس محل کا ایک رات کا کرایہ 60 ہزار امریکی ڈالر یا 84 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ مشرقی رنگوں سے مزین مہندی کی تقریب میں دونوں اطراف کے خاندان اور دوست احباب پنجابی سکھ ثقافت کے رنگوں میں ڈوبے نظر آئے۔ مہندی کی تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔ آسمان میں اتنی آتش بازی کی گئی کہ پورا شہر جگمگا اٹھا۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کی رخصتی کی تقریب آج (اتوار کو) ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.