Top Rated Posts ....
Search

Croron Dilon Ki Dhadkan Pakistani Actor

Posted By: Mangu on 01-12-2018 | 13:40:39Category: Political Videos, News


کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستانیوں کے پسندیدہ اداکار’’ بابر علی‘‘ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جان کر پاکستانی خون کے آنسو رودیں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستانیوں کے پسندیدہ اداکار’’ بابر علی‘‘ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جان کر پاکستانی خون کے آنسو رودیں گے۔۔معروف اداکاربابر علی مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی سکرین کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار بابر علی کو فنکار حلقوں میں مخصوص شناخت حاصل ہے ۔وہ اپنے کام کے باعث لاکھوں ، کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں۔

تاہم انکا کیرئیر کچھ عرصے سے متاثر ہوا پڑا تھا۔ان کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بابر علی پاکستان کو مستقل طور پر خیرباد کہہ کر امریکا چلے گئے ہیں ۔ ان کو مسلسل نا معلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ان دھمکیوں کو ہی پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتایا۔بابر علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے ان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی تھیں جس پر وہ کافی ذہنی اذیت اور نفسیاتی دباو کا شکار تھے تاہم اب یہ سب ان کے لیے قابل برداشت نہیں رہا اور اسی وجہ سے انہوں نے پاکستان کو چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ پولیس جلد ہی انکا سراغ لگا لے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.