Top Rated Posts ....
Search

Main Poori Zimma Daari Ke Sath Yeh Baat Keh Raha Hoon Ke Maryam Nawaz

Posted By: Abid on 30-11-2018 | 13:18:58Category: Political Videos, News


“میں پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہہ رہا ہوں کہ مریم نواز پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف اب بھی یہ کام کررہی ہیں۔۔۔” حامد میر کے انکشاف نے پاکستانیوں کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی اور اینکر حامد میر نے اس تاثر کو رد کر دیا ہے کہ مریم نواز سیاسی اعتبارسے غیر فعال ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ اس کے میں کوئی شک نہیں کہ مریم نوا زکی زبان اور ان کا ذاتی آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ خاموش ہے تاہم مریم نواز

کی جانب سے قائم کیا گیا سوشل میڈیا سیل جس کے لوگ پاکستان میں اور بیرون ملک بیٹھ کر کام کر رہے ہیںوہ مختلف اکائونٹس سے پاکستان کے اداروں کے خلاف ، مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالفین کے خلاف اور خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بدستور پروپیگنڈے مہم کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کی جانب سے پاکستانی اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی اور سخت زبان کا استعمال آج بھی جاری ہے ۔نوازشریف واقعی خاموش ہیں اور ان کی خاموشی کی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم مریم نواز اپنے سوشل میڈیا سیل کے ذریعے پوری طرح متحرک ہیں۔ اور یہ بات میں پوری ذمہ داری کے ساتھ سب کو بتا رہا ہوں۔‎

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.