Top Rated Posts ....
Search

Priyanka Shadi Keliye Kahan Pohanchi

Posted By: Akbar on 29-11-2018 | 23:07:00Category: Political Videos, News


پریانکا اور نک جونس شادی کیلئےکہاں پہنچ گئے؟ شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بالی وڈ میں دیپ ویر کی شادی کے بعد اب اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کی باری ہے، جس کے لیے دونوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بھارتی شہر جودھپور پہنچ گئے ہیں۔پریانکا اور نک جونس ممبئی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ آج صبح بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور پہنچے، جہاں شادی کی تمام رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق نبھائی جائیں گی۔پریانکا اور نک جونس کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا—.فوٹو بشکریہ ورندر چاولانک جونس کے ساتھ ان کے بھائی جو جونس اور بھابھی صوفی

ٹونر بھی دکھائی دیں جب کہ پریانکا چوپڑا کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے جودھپور پہنچ چکی ہیں۔شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا اور دونوں اسٹارز 2 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا ور نک جونس کے بھائی بھابھی ممبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوتے وقت—.فوٹو بشکریہ ورندر چاولابھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور شہر کے عمید بھاون پیلس میں آج مہندی کی رسم اور سنگیت ہوگی جبکہ 30 نومبر کو ہلدی کی رسم اور بعدازاں کوکٹیل پارٹی منائی جائے گی۔واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر کی طرح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقاریب بھی بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق استقبالیہ تقاریب ممبئی اور دہلی میں ہوں گی، جن میں دوست احباب سمیت بالی وڈ اسٹارز کی شرکت یقینی ہے۔ممکنہ طور پر اس جوڑے کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب 3 دسمبر کو ہوگی جبکہ دوسری تقریب اس کے اگلے دن ممبئی میں متوقع ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.