Saudi Khawateen Ka Pur Josh Kardaar
Posted By: Ahmed on 29-11-2018 | 23:06:08Category: Political Videos, Newsحرمین ٹرین منصوبے میں سعودی خواتین کا پُرجوش کردار
اسلام آباد(نیو زڈیسک)سعودی عرب میں 25 اگست 2018ء کو شروع ہونے والے حرمین ٹرین کے منصوبے میں مملکت کی مقامی خواتین کے کردار میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ ٹرین مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک کا سفر مکمل کرتی ہے۔ اس دوران ٹرین جدہ شہر، اس کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے بھی گزرتی ہے۔ریم المحمدی رابغ میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں حرمین ٹرین کے سٹیشن پر سیلز ایڈمنسٹریشن میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی خواتین حرمین ٹرین کے منصوبے میں رابطوں کے مراکز، ٹکٹ سیکشن، انفارمیشن اور بکنگ سیکشن میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔ حرمین ٹرین کے روٹ پر روزانہ چھ ٹرینیں چلتی ہیں اور ہر ٹرین میں 417 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہوتی ہےانڈسٹریل انجینئر ماجدہ الزہرانی آپریشن ڈپارٹمنٹ میں کام کرتی ہیں۔ وہ ٹرین کے شیڈول کے علاوہ ٹکنالوجی کے تمام امور پر نظر رکھتی ہیں۔ ماجدہ ٹرین کے کے سفر کے دوران اہم اور قابل توجہ معاملات کی بھی مانیٹرنگ کرتی ہیں۔