Aaj Sikhs Ke Chehron Par Woh Khushi Hai
Posted By: Abid on 28-11-2018 | 23:40:40Category: Political Videos, Newsآج سکھوں کے چہروں پر وہ خوشی ہے جو مسلمانوں کو مدینے میں ملتی ہے! وزیر اعظم عمران خان کے خطاب نے سکھ برادری کے د ل جیت لئے
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آج کرتار پور راہداری کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہر آنکھ اور چہرے پر خوشی دیکھ رہا ہوں۔تقریب کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی کے 21 سال کرکٹ کھیلی اور پھر 22 سال سے سیاست کر رہا ہوں۔میں نے کرکٹ
کھیلتے ہوئے دو طرح کے کھلاڑیوں سے ملا۔ایک وہ کھلاڑی تھا جو میدان میں قدم رکھتا تو اس کے ذہن ہر ہارنے کا خوف ہوتا تھا اور پھر وہ صرف کوشش کرتا تھا کہ میں میچ ہاروں نہ لیکن ایک دوسرا کھلاڑی تھا جو کرکٹ کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے صرف جیتنے کا سوچتا تھا اس پر ہارنے کا خوف نہیں تھا۔کیونکہ وہ رسک لیتا تھا اور بڑے فیصلہ کرتا تھا۔جو ہارنے سے ڈرتا وہ کبھی بڑا کھلاڑی نہیں بنا۔اسی طرح سیاست میں بھی دو طرح کے سیاست دان دیکھےایک وہ جو صرف اپنے لیے سیاست کرتے تھے اور اپنا فائدہ دیکھتے تھے۔اپنے مفاد کے لیے لوگوں کو قربان کر دیتے تھے ایک اور سیاست دان تھا جو بڑی سوچ لے کر آتا تھا۔وہ نفرتیں پھیلا کر ووٹ نہیں لیتا تھا۔وہ اپنے خوف پر قابو پا کر بہت جرات مندانہ فیصلہ کرتا تھا۔ہمیشہ بڑے خواب دیکھنے والا سیاست دان ہی کامیباب ہوتا تھا۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے معاملے میں دونوں طرف سے غلطیاں ہوئیں جب تک ہم ماضی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے ہم آگے نہیں بڑھیں گے،ماضی ہمیں سبق سکھاتا ہے۔ اگر فرانس اور جرمنی ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں تو ہم ساتھ کیوں نہیں
چل سکتے ؟۔مجھے پہلے بھارت میں کہا جاتا تھا کہ پاکستان کی فوج پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہونے دے گی لیکن میں آج آپ لوگوں کو بتا دوں کہ پاکستانی حکومت اور فوج اور ہمارے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔وزیراعمظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بھارت سے دوستی کرنا چاہتا ہوں۔ہمارے ممالک میں غربت تب ہی ختم ہو گی جب بارڈر کھلیں گے اور تجارت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو پر بھارت میں تنقید کی گئی۔سمجھ نہیں آتا کہ امن کی بار کرنے والے پر کیوں تنقید کی جا رہی ہے۔پاکستان میں مجھے سدھو کی مقبولیت دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہ یہاں سے الیکشن لڑیں گے تو جیت جائیں گے۔