Top Rated Posts ....
Search

Priyanka Ne Shadi Yadgaar Banaane Keliye

Posted By: Ahmed on 28-11-2018 | 10:28:59Category: Political Videos, News


پریانکا اور نک نے شادی یادگار بنانے کیلئے پورا محل بک کرا لیا
اسلام آباد(نیو زڈیسک) پریانکا چوپڑا اور نک جوناس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پریانکا 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امیدبھون پیلس میں امریکی گلوکار کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔رپورٹ کے مطابق سٹار جوڑی نے شادی کی تقریبات کیلئے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرا لیا ہے جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس ہیں۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگژری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں ہے۔ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم یہ صرف دولہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کا خرچہ ہے جبکہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونیوالی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے جائیںگے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.