Top Rated Posts ....
Search

Aaj Pyar Ke Mood Mein Hoon - Saba Qamar

Posted By: Abid on 27-11-2018 | 23:34:00Category: Political Videos, News


’’آج پیار کے موڈ میں ہوں ‘‘ صبا قمر نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ انہیں رشتے بھیجنا شروع کردئیے۔۔ حیران کن خبر آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بیچاری صبا قمر! نجانے کس سوچ میں گم تھیں کہ سوشل میڈیا پر لکھ دیا ’’پیار کا موڈ ہو رہا ہے!‘‘ بس پھر کیا تھا، اِدھر صبا قمر کے منہ سے یہ الفاظ نکلے اور اُدھر سارے پاکستان سے انہیں رشتے آنا شروع ہوگئے۔ صبا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پیلے رنگ کی قمیض میں

ایک خوش رنگ کھلے ہوئے پھول جیسی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کا عنوان ہے ’’پیار کا موڈ ہورہا ہے!‘‘ معلوم نہیں صبا کا اس بات سے کیا مطلب تھا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے یہی مطلب لیا کہ اُن کا شادی کا موڈ ہو رہا ہے، اور پھر دھڑا دھڑ انہیں محبت اور شادی کے پیغام بھیجنے لگے۔ ایک صاحب نے اپنی بھرپور تیاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’’جناب، ہم تو ہر وقت محبت کے موڈ میں ہیں!‘‘ ایک اور نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ’’صبا آپ محبت کے موڈ میں کیسے ہوسکتی ہیں کیونکہ آپ تو خود محبت کا دوسرا نام ہیں۔‘‘ اور ایک صاحب نے تو خود کو براہ راست کر دیا، کہنے لگے ’’تو پھر مجھ سے محبت کرو!‘‘ اور ایک دل جلے نے سرد آہ کھینچتے ہوئے یہ شعر صبا کی نظر کر دیا ’’وہ پھول ہی کیا جس میں خوشبو نہ ہو، وہ دل ہی کیا جس میں محبت نہ ہو‘‘

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.