Top Rated Posts ....
Search

Jab Main Pehli Dafa Aaya Toh.....

Posted By: Abid on 27-11-2018 | 07:30:18Category: Political Videos, News


جب میں پہلی دفعہ آیا تو جنرل باجوہ نے میرے کان میں کیا بات کہی تھی ؟ آج پاکستان آیا ہو ں تو یہاں سے کیا چیز لے کر جائوں گا ؟ نوجوت سنگھ سدھو نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارتی تلملا اٹھے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ یقین تھا جو بات کان میں کہی گئی ، ضرور پوری ہوگی، پاک دھرتی سے مٹی لیکر جاؤں گا،کرتار پورکوریڈور نے تاریخ رقم کردی،سکھوں کیلئے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔ انہوں نے آج لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے

ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت عزت ملی۔ کل کا دن بہت اہم ہے 12کروڑ سکھ عوام کا بھروسہ ہے۔سکھوں کیلئے اس سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔دونوں ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کرتار پورکوریڈور نے تاریخ رقم کردی۔ پاک دھرتی سے مٹی لیکر جاؤں گا۔یقین تھا جو بات میرے کان میں کہی گئی ہے وہ ضرور پوری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان اور گورنر پنجاب جیسے ہوتے ہیں جوتاریخ رقم کرتے ہیں۔ سکھ برادری 70سالوں سے اس مسئلے کے حل کے انتظار میں تھی۔کرتار پور راہداری امن قائم کرنے کا ایک ذریعہ جبکہ تجارت میں اضافے کا باعث بھی بنے گی۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ یہ سرکاروں اور وزیروں کے مسئلے ہیں ، میں کشمیر کی بات نہیں کروں گا۔بھائی چارے اور محبت سے مسائل کا حل ہوتا ہے۔ دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو نے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع اپنے دامن میں خوشیاں ہی خوشیاں سمیٹے ہوئے آیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے تین ماہ پہلے جو بیج بویا تھا اس سے نئی صبح اور امید کا پودا نکل آیا ہے ۔ میں سارے ہندوستان ، وزیر اعظم پاکستان

اور کردار ادا کرنے والے تمام افسران کا شکر گزار ہوں کہ 73سالوں کی امید کرتا ر پور کوریڈور کی صورت میں سامنے آئی ہے اور یہ مزید امیدیں لے کر آئی ہے جو امن و امان سے بھری ہوئی ہیں ۔بابا گرو نانک کی نظر سے ساری نفرتیں ڈھیر ہو سکتی ہیں ۔ انہوںنے بھارتی حکومت کی جانب سے زیادہ خوشی کا اظہار نہ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس موقع پر ان باتوں میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہتا ہوں کہ مذہب کو سیاست کی عینک سے مت دیکھو ۔ دنیا میں کوئی جگہ یا مذہب ہے جس میں کسی کو اپنے مذہب کا ماتھا ٹیکنے سے روکا جائے ۔ کئی دہائیوں بعد ایک امیدپوری ہونے جارہی ہے اور کیوں رنگ میں بھنگ ڈالی جائے ۔ انہوںنے پاک بھارت کرکٹ میچز کے حوالے سے کہا کہ میں نوے فیصد لوگوں کی با ت کر رہا ہوں جو چاہتے ہیںکہ پاکستان اور بھارت میں فاصلے اور نفرتیں ختم ہوں ۔ نصرت فتح علی خان، کپل دیو،عمران خان، وسیم اکرم تو جوڑنے والے ہیں ، فاصلے مٹانے اورپل بنانے والے ہیں اور ان کی دونوں ممالک میں عزت ہے ۔ یہ اپنے فن سے جوڑتے ہیں ،میں عمران خان کا بچپن سے فین ہوں ، اسی طرح یہاح شاہ رخ خان اور سلمان

خان کے فینز موجود ہیں ۔انہوںنے بھارت میں ان پر کی جانے والی تنقید پر کہا کہ تنقید رنگ لے آئی ہے ، میں ذرہ ہوں ، میری کیا اوقات ہے ،میں بابا گرونانک کے پائوں کی دھول ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ کرتا ر پور کوریڈور امن کا راستہ ہے اور ابھی سب مرادیں پوری ہونی ہیں ، اس کے ذریعے بھائی چارے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور یقینا حالات سدھریں گے اور باڈر کھلیں گے ، دونوں ممالک کے درمیان تال میل بڑھنا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.