Top Rated Posts ....
Search

Stage Actresses Ki Shaamit Aa Gayi

Posted By: Abid on 26-11-2018 | 18:06:55Category: Political Videos, News


فحش حرکات اب نہیں چلیں گی ۔۔۔ اسٹیج اداکاراؤں کی شامت آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اور اسی نعرے کے تحت کئی انقلابی اقدامات بھی کیے گئے ۔ تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تھیٹر میں بھی تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے سٹیج اداکاراؤں پر نئی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈپٹی

کمشنر گوجرانوالہ کی سفارشات پر عائد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیج ڈراموں میں سب چلے گا لیکن فحش حرکات اب نہیں چلیں گی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے فحاشی پھیلانے اور نازیبا اداکاری کرنے پر کئی اسٹیج فنکاروں کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کردئیے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے فحش جملے بولنے ، غیر اخلاقی اشارے کرنے اور نامناسب حرکات کرنے پر متعدد اسٹیج اداکاراؤں کوشوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔شوکاز نوٹس حاصل کرنے والی اداکاراؤں میں خوشبو، آرزو، عاجزہ،تعبیر برال، شہ پارہ،سلک ، حنا شیخ،اُم چودھری، کیف، نادرہ چودھری ، ثمرہ چودھری، مہک نور، صائمہ خان ، سنہری خان، ماہ نور، شازیہ بلوچ اور ندا چوہدری سمیت دیگر اداکارائیں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ان اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ 7 روز میں شوکاز نوٹس پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ اداکاراؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر 7 روز میں جواب جمع نہ کروایا تو ان کی اسٹیج پر انٹری بند کر دی جائے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.