Top Rated Posts ....
Search

Agar Shahrukh Ne Yeh Kaam Kiya Toh

Posted By: Ahmed on 23-11-2018 | 18:31:54Category: Political Videos, News


اگرشاہ رخ نے یہ کام کیاتو۔۔۔بالی ووڈ کنگ کوانتہاپسندوں نے بڑی دھمکی دیدی
ممبئی (ویب ڈیسک )اوڈیشہ کی ایک مقامی تنظیم نے اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی دی ہے۔ کلنگ سینا نام کی اس تنظیم نے کہا کہ اگر وہ آئندہ ہفتے یہاں ہونے والے ورلڈ کپ میں آتے ہیں تو انہیں سیاہ پرچم دکھائے جائیں گے اوران پر سیاہی پھینکی جائےگی۔کلنگ سینا کے سربراہ ہیمنت رتھ نے کہا کہ شاہ رخ خان نےآج سے 17 سال پہلے فلم ’اشوکا‘ میں اوڈیشہ اور یہاں کے

لوگوں کی توہین کی تھی۔فلم میں اوڈیشہ کی ثقافت کو غلط طریقے سے دکھایا گیا تھا اور اس ہی وجہ سے فلم کو ایک ہفتے بعد ہی سینیما گھروں سے ہٹا دیا گیا تھا ۔کنگ خان کو وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے بھونیشور میں ہاکی ورلڈکپ میں آنے کی دعوت دی ہے جو کہ کلنگا اسٹیڈیم میں 28 نومبر سے 16 دسمبر تک کھیلا جائے گا اور وہاں کی انتطامیہ اور پولیس نے شاہ رخ خان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے کا بھی کہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.