Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Apna 100 Din Ka Wada

Posted By: Ahmed on 23-11-2018 | 06:23:45Category: Political Videos, News


عمران خان کل اپنا 100دن کا کون سا وعدہ پورا کرنے والے ہیں پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر
اہم خبریں | 22 ‬‮نومبر‬‮ 2018


اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان (آج) جمعہ کو 4 نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 100دن کے ٹارگٹ میں 10ٹرینیں چلانے کا ہدف پورا کرلیں گے،سندھ ایکسپریس کراچی سے سکھر چلائی جائے گی، شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس کراچی سے میرپور خاص چلے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل 4 نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، جن میں سندھ ایکسپریس ، شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس کی ملتان تک توسیع اور رحمان بابا ایکسپریس شامل ہیں۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 100 دن

کیٹارگٹ میں 10ٹرینیں چلانیکاہدف پوراکرلیں گے، سندھ ایکسپریس کراچی سے سکھر چلائی جائے گی، شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس کراچی سے میرپور خاص چلے گی جبکہ فیصل آباد، رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی چلائی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان ریلوے نے 24 نومبر سے 3نئی ٹرینیں چلانے کااعلان کیا اور نئی ٹرینیں چلانیکانوٹی فکیشن جاری کردیا، سندھ ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 8بجے سکھر کے لئیروانہ ہوگی اور سکھر سے صبح 11 بجے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔کراچی سے چلنے والی دھابے جی شٹل کا روٹ میرپورخاص تک بڑھادیاگیا، 24 نومبرسے دھابیجی شٹل کو دھابیجی سے میرپورخاص کے درمیان چلایاجائیگا، دھابیجی ایکسپریس کو شاہ لطیف ایکسپریس کے نام سے چلایا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.