Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ka Ek Aur Actor Joda Shadi Mein

Posted By: Abid on 22-11-2018 | 05:54:55Category: Political Videos, News


پاکستان کا ایک اور اداکار جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ بھی نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دونوں کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، نکاح کی تصاویر اورویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ یمن خان نے اپنے نکاح کے لیے سنہرے کام والا لباس اور سرخ دُوپٹے کا انتخاب کیا جس میں وہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیں۔ اداکارہ ایمن خان نے نکاح کے لیے ڈیزائنر ارم خان کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔دونوں اسٹارز کی ابھی صرف نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہےجبکہ دونوں کی بارات اورولیمے کی تقریب بھی جلد منعقد کی جائےگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایمن خان کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم منیب بٹ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ڈھولکی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.