Top Rated Posts ....
Search

Salman Khan Aur Sunil Ki Beti

Posted By: Ahmed on 20-11-2018 | 18:43:25Category: Political Videos, News


سلمان خان اورسنیل شیٹھی کی بیٹی ۔۔۔آخرکار وہ خبرآگئی جس کاسب کوانتظارتھا
ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ آتھیا شیٹھی کو ایک بار پھر متعارف کرانے کی ذمہ داری اٹھالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان خان نے ادتیا پنچولی اور سنیل شیٹھی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اُن کے بچوں کو فلم نگری میں ڈیبیو کرائیں گے اور اپنے وعدے کی پاس داری کرتے ہوئے سلمان خان اداکارہ آتھیا شیٹھی کو ایک بار پھر متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے لیے وہ ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب جہاں سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان شیٹھی ساجد ناڈیاڈ والا کے بین

ر تلے بننے والی فلم سے ڈیبیو کر رہے ہیں تو وہیں ادتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی بھی ایک بار پھر موسیقی اور ایکشن سے بھرپور فلم میں کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کے ساتھ نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ 3 سال قبل سلمان خان اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ میں آتھیا شیٹھی اور سورج پنچولی کو متعارف کراچکے ہیں تاہم فلم کی ناکامی نے اداکاروں کے فلم کیریئر کو شروع ہونے سے قبل ہی روک دیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.