Top Rated Posts ....
Search

Pesh Goiyaan Sach Saabit Hone Lagin

Posted By: Abid on 20-11-2018 | 18:42:36Category: Political Videos, News


پیش گوئیاں سچ ثابت ہونے لگیں ،دپیکااوررنویرکوشادی مہنگی پڑ گئی
روم(ویب ڈیسک ) دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ جہاں اپنی شادی کی خوشیاں منارہے ہیں وہیں ان کی شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا۔15 نومبر کو دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں سندھی رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم دونوں کو سندھی رسوم کے مطابق شادی کرنا مہنگا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی ایک رسم ’آنند کاراج‘ پر اٹلی میں مقیم سکھ کمیونٹی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے مذہبی قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ کمیونٹی نے شادی کی تقریب کے لیے لیک کومو سے 150

کلومیٹر دور گوردروارے سے مذہبی کتاب (گرو گرنتھ صاحب) منگوانے پرغصے کا اظہار کیا ہے۔اطالوی سکھ آرگنائزیشن کے سربراہ سُکھ دیو سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی مذہبی کتاب(گرو گرنتھ صاحب)کو گوردوارے کے علاوہ کہیں اور نہیں لے جایا جاسکتا، اسے ہوٹل یا بینکوئٹ ہال میں بھی لے جانے کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا سُکھ دیو نےان کی مذہبی کتاب کو شادی کی تقریب میں لے جانے کے لیے اکال تخت جتھیدار (اکال تخت کے سربراہ) سے معاملے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 14 اور 15 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا اوررنویر کے استقبالیے کی تقریب بنگلور اورممبئی میں 21 اور 28 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.