Top Rated Posts ....
Search

Anushka Aur Virat Ki Shadi Ke 1 Saal Baad

Posted By: Ahmed on 20-11-2018 | 07:32:14Category: Political Videos, News


انوشکا اور ویرات کی ’شادی‘ کے ایک سال بعد کیا ہوا؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کو رواں سال 11 دسمبر کو ایک سال مکمل ہوجائے گا۔ان دونوں کی شادی اٹلی میں ہوئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز طویل عرصے تک سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔لیکن ان کی شادی کے ایک سال بعد دونوں کے درمیان کیا ہوا، اس کی ایک ویڈیو انوشکا شرما نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔دراصل انوشکا شرما یہاں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے نہیں بلکہ اس اشتہار کے حوالے سے بتارہی ہیں،
جو انہوں نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ شادی سے چند روز قبل ہی فلمایا تھا۔یاد رہے کہ ان دونوں کا ایک شادی کی تقریب میں ایک دوسرے سے’نئے وعدے‘، ’نئے رشتے، ناتے‘ بناتے ہوئے ایک اشتہار گزشتہ سال سامنے آیا تھا۔ایک منٹ 30 سیکنڈ دورانیے کے اشتہار کی ویڈیو میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے ہمشیہ محبت کرتے رہنے، ایک دوسرے کا خیال رکھنے، ایک دوسرے کے لیے ہمشیہ صحت مند رہنے اور ایک دوسرے کے لیے کھانا تیار کرنے جیسے وعدے کیے تھے۔یہ اشتہار شادی کے ملبوسات تیار کرنے والے بھارتی ویڈنگ برانڈ ’مانیور موہے‘ کی تشہیری کے لیے بنایا گیا تھا۔اور اب اس اشتہار کے دوسرے حصے یعنی شادی کے ٹھیک ایک سال بعد کے وقت کو پیش کیا گیا ہے۔ایک منٹ دورانیے کے اس اشتہار میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما میاں بیوی کے روپ میں کسی اور کی شادی میں موجود ہیں، جہاں وہ دلہا دلہن کو شادی کے بعد سامنے آنے والی باتوں سے ڈراتے نظر آئے۔البتہ انہوں نے ایک دوسرے سے اپنے پیار کا اظہار بھی کیا۔اس اشتہار کی ہدایات ششانک کھیتن نے دی ہے، جبکہ کرن جوہر نے بھی ان کے کام کو سوشل میڈیا پر سراہا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.