Top Rated Posts ....
Search

Shadi Raas Na Aayi Deepika Aur Ranveer Keliye Buri Khabar

Posted By: Abid on 20-11-2018 | 07:31:16Category: Political Videos, News


شادی راس نہ آئی شا دی کے چند دن بعد ہی رنویر اور دپیکا کیلئے بری خبر آگئی
ممبئی (نیوز ڈیسک ) دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اٹلی میں شادی کرنے کے بعد بھارت پہنچ چکے ہیں۔ ایک طرف جہاں دونوں اپنی شادی کی خوشیاں منا رہے ہیں وہیں دوسری جانب ان کی شادی کو لے کر ایک تنازعے نے جنم لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں سندھی رواج کے مطابق ہوئی لیکن ان دونوں کو سندھی رسوم کے مطابق شادی کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی ایک رسم ’آنند کاراج‘ پر اٹلی میں مقیم سکھ کمیونٹی نے اعتراض اُٹھایا اور نو بیاہتا جوڑے پر مذہبی قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔ سکھ کمیونٹی نے شادی کی تقریب کے لیے لیک کومو سے 150 کلومیٹر دور

گُردروارے سے مذہبی کتاب (گرو گرنتھ صاحب) منگوانے پرغصے کا اظہار کیا ۔اطالوی سکھ آرگنائزیشن کے سربراہ سُکھ دیو سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی مذہبی کتاب (گرو گرنتھ صاحب) کو گُردوارے کے علاوہ کہیں اور نہیں لے جایا جاسکتا، اسے ہوٹل یا بینکوئٹ ہال میں بھی لے جانے کی قطعی طور پر اجازت نہیں ہے۔اطالوی سکھ آرگنائزیشن کے سربراہ سُکھ دیو نے مذہبی کتاب کو شادی کی تقریب میں لے جانے کے لیے اکال تخت جتھیدار (اکال تخت کے سربراہ) سے معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ بالی وڈ کی شاندار جوڑیوں میں سے ایک جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں ہوئی۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی کونکنی اور سندھی روایات کے تحت دو مرتبہ شادی ہوئی۔ نو بیاہتا جوڑا اٹلی میں شادی کرنے کے بعد بھارت پہنچ چکا ہے جہاں ان کے استقبالیہ کی تقریب بھارتی شہروں بنگلور اورممبئی میں بالترتیب 21 اور 28 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.