Top Rated Posts ....
Search

Aaj Ki....Kal Ki Me Too Ho Sakti Hai

Posted By: Akbar on 19-11-2018 | 08:20:48Category: Political Videos, News


’آج کی سویٹو کل کی می ٹو ہوسکتی ہے‘
بولی وڈ میں جاری می ٹو مہم کا حصہ کئی نامور شخصیات بن رہی ہیں اور اب اداکارہ پریتی زنٹا نے بھی اس مہم کے حوالے سے بات کی تاہم ان کے بیان کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پریتی زنٹا نے بولی وڈ ہنگامہ کو اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بھئیا جی سپرہٹ‘ کی تشہیر کے دوران انٹرویو دیا، جہاں ان سے بھارت میں می ٹو مہم کے حوالے سے پوچھا گیا۔اس انٹرویو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔می ٹو مہم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ می ٹو مہم کا شروع ہونا ضروری تھا، لیکن خواتین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس مہم کو صحیح جگہ استعمال کریں، کیوں کہ ایسی بھی بہت سی خواتین ہیں جو اپنے مفاد کے لیے اسے استعمال کررہی ہیں تاکہ انہیں مقبولیت مل سکے‘۔اس پر پریتی سے سوال کیا گیا کہ کیا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سے کبھی کسی نے انہیں جنسی ہراساں کیا؟ تو اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے حیران کن جواب دے ڈالا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.