Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Ki Actress Cancer Jaise Moozi Marz Mein

Posted By: Ahmed on 19-11-2018 | 08:19:59Category: Political Videos, News


بولی وڈ کی ایک اور معروف اداکارہ کینسر کا شکار
اگر رواں برس کو بولی وڈ میں شادیوں اور بیماریوں کا سال کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا، ایک طرح جہاں اداکارہ نیہا دھوپیا، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کی شادی ہوچکی۔تو وہیں دوسری طرف اداکار عرفان خان، اداکارہ سونالی باندرے اور لکھاری اور اداکار آیوشمن کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیپ کو بھی کینسر لاحق ہوا۔جہاں جلد ہی پریانکا چوپڑا کی شادی ہونے والی ہے، اب وہیں ایک اور معروف اداکارہ میں کینسر کی تشخیص بھی ہوئی ہے، جس وجہ سے رواں سال کو بولی وڈ میں شادیوں اور بیماریوں کا سال کہا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں رشی کپور بھی کسی نامعلوم بیماری کے باعث بھارت سے امریکا منتقل ہوچکے ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ بولی وڈ کی سینیئر اداکارہ 61 سالہ نفیسہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔’صاحب بیوی اور گینگسٹر تھری، یملا پگلا دیوانہ اور میجر صاحب‘ سمیت دیگر کئی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی نفیسہ علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ انہیں تیسرے درجے کی کینسر لاحق ہوگئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.