Top Rated Posts ....
Search

Khaana Khud Garam Kar Lo Ke Baad....Video Mein

Posted By: Akbar on 17-11-2018 | 19:05:30Category: Political Videos, News


کھاناخودگرم کرلوکے بعد’’ماں بہن کاڈنڈا‘‘ویڈیومیں خواتین کوکیاکام کرتے دکھایاگیا؟جانیے
کراچی (ویب ڈیسک )رواں سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11 میں سامنے آنے والا فیمنسٹ سانگ ’میں ارادہ‘ کے بعد خواتین پر مبنی ایک اور گانا ’ماں بہن کا ڈنڈا‘ سامنے آگیا۔’ماں بہن کا ڈنڈا‘ گانے میں خواتین کو روز مرہ بردداشت کیے جانے والے برے ریویوں پر ردعمل پیش کرتے دکھایا گیا، جہاں وہ اپنے غصے کا اظہار کررہی ہیں۔اس گانے کی ویڈیو کا آغاز چند ایسی لڑکیوں سے ہوتا ہے جنہیں پانی میں ڈبویا جارہا ہے جبکہ وہ سانس لینے کی کوشش کررہی ہیں۔جس کے بعد خواتین کو ان کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والے مردوں کی پٹائی کرتے، ٹی وی توڑتے، بائیک چلاتے، غصہ کرتے اور دیواروں پر عورت مارچ 2018 لکھتے دکھایا گیا۔خیال رہے کہ اس گانے کی پروڈکشن ’میں ارادہ’ گانے والی

ہانیہ اسلم نے ہی کی ہے، جبکہ گانے کو گرم انڈے میوزک بینڈ نے تیار کیا ہے۔نجی خبررساں ادارےڈان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس گانے کے حوالے سے بتایا کہ ’مجھے گرم انڈے بینڈ ممبرز انعم اور اریب کے ساتھ کام کرکے بےحد مزاح آیا، یہ دونوں پاکستان میں خواتین کے لیے پبلک میں مزید محفوظ جگہیں بنانے کی جدوجہد کررہی ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے‘۔اس گانے میں ’حرامیوں کے بادشاہ، لفنگوں کے سردار، جھوتا تیرا منہ، جھوٹا تیرا پیار‘ جیسے ڈائیلاگ بھی شامل کیے گئے۔گانے کے ایک سین کا کامیڈی بنانے کے لیے دکھایا گیا کہ ڈھابے پر بیٹھی ایک لڑکی کو چھیڑنے پر لڑکا اپنی آنکھوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔’ماں بہن کے ڈنڈے‘ گانے میں قندیل بلوچ کا پوسٹر بھی پیش کیا گیا، جنہیں 2016 میں ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھاخبریں ہیں کہ گرم انڈے بینڈ ممبرز جلد بہوؤں پر بھی ایک گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.