Top Rated Posts ....
Search

Mujhe Is Se Muhabbat Hui Use Kisi Aur Se

Posted By: Ahmed on 17-11-2018 | 19:04:36Category: Political Videos, News


مجھے اس سے محبت ہوئی ،اسے کسی اورسے اورکسی اورکومجھ سے۔۔اداکار نے اپنے انٹرویو میں کہانی بتادی
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی نامور اداکار عائشہ عمر اس وقت اپنی فلم ’کاف کنگنا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی کہانی کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ یہ ایک منفرد رومانوی کہانی ہوگی۔نجی خبررساں ادارےڈان سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ فلم کی کہانی لو ٹرائنگل پر نہیں بلکہ لو اسکوائر پر مبنی ہے۔فلم ’کاف کنگنا‘ کی ہدایات خلیل الرحمٰن قمر دے رہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی، جبکہ عائشہ اس میں مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔فلم میں اپنے کردار ’گل ناز‘ کے حوالے سے اداکار نے بتایا کہ ’یہ ایک نوجوان لڑکی ہے جو لاہور کی ایک حویلی میں اپنے دادا اور بہن کے ہمراہ زندگی گزار رہی ہے‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’یہ کافی بہادر

اور خود پر اعتماد رکھنے والی پنجابی لڑکی ہے جو کسی سے نہیں ڈرتی، بلکہ یہ کافی منہ پھٹ بھی ہے‘۔فلم ’کاف کنگنا‘ میں گل ناز کو اپنے پڑوسی سے محبت ہوجاتی ہے، یہ کردار اداکار سمیع خان نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم کو لو اسکوائر کہنے پر اداکار نے کہا کہ ’مجھے سمیع خان کے کردار سے محبت ہوگی، سمیع خان کو کسی اور سے اور کسی اور کو مجھ سے، اس لیے اسے لو اسکوائر کہا گیا‘۔عائشہ نے یہ بھی کہا کہ فلم میں ان کے علاوہ سمیع خان کا بھی اہم کردار ہے۔خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ’ان کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ ثابت ہوا، ان کے پاس بےحد معلومات ہے اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اور ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ بھی دوسروں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں، وہ مجھے ہر سین کے بعد چیتی بلاتے تھے‘۔فلم ’کاف کنگنا‘ آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے، اس رومانوی فلم کو اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.