Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Bowler Ka Na Qaabil E Yaqeen Kar Naama

Posted By: Ahmed on 16-11-2018 | 18:35:52Category: Political Videos, News


محمد عباس کا ناقابل یقین کارنامہ، وہ کر دکھایا جو 70سال تک کوئی پاکستانی باؤلر نہ کر پایا۔۔ جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عبا س نے نیو زی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ کیویز کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز محمد عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل 20اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے ،محمد عبا س

نے سابق ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے مسلسل 19اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکر م اور لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر نے 11،11مسلسل اننگز میں کم از کم ایک شکار کیا تھا ۔ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد مسلسل اننگز میں کم از کم ایک وکٹ لینے کا ورلڈ ریکارڈ سابق کیوی فاسٹ باؤلر شین بونڈ کے پاس ہے جنہوں نے 32مرتبہ اننگز میں ایک وکٹ لی تھی ۔یاد رہے کہ 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نیو زی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 153رنز کے جواب میں 2وکٹوں پر 59رنز بنا لیے ہیں ۔ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کو پہلی کامیابی ملی جب جیت راول 7 رنز بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 13 رنز کے مہمان ثابت

ہوئے جب کہ روس ٹیلر 2رنز بناسکے، دونوں بلے باز یاسر شاہ کا شکار بنے۔
کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے چوتھی وکٹ کےلئے72رنز جوڑے جس کے بعد نکولس 28رنز بنا کر محمد عباس کی دوسری وکٹ بنے ، کپتان ولیمسن 63رنز کی عمدہ باری کھیلنے کے بعد حسن علی کی گیند پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹوں کے پیچھے جکڑے گئے ، کولن ڈی گرینڈ ہوم اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تاہم اش سوڈھی نے حسن علی کو ہیٹرک سے محروم رکھا ، سوڈھی 4رنز بنا کر حارث سہیل کی پہلی وکٹ بنے جنہوں نے بی جے واٹلنگ کو آؤٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی ،بلال آصف نے نیل ویگنر کو آؤٹ کرکے اپنی پہلی وکٹ لی جس کے بعد یاسر شاہ نے اعجاز پٹیل کو آؤٹ کرکے اپنی تیسری وکٹ لی ۔قومی ٹیم کے امام الحق اور محمدحفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم امام 6رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بنے جبکہ حفیظ20رنز بنا ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر پوویلین لوٹے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.