Top Rated Posts ....
Search

Dilon Ki Dhadkan Pakistani Actress Ne Khudkashi Karli

Posted By: Ahmed on 15-11-2018 | 18:44:50Category: Political Videos, News


کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کی انتہائی معروف اداکارہ نے خودکشی کر لی ۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کروڑوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کی انتہائی معروف اداکارہ نے خودکشی کر لی ۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی ۔۔ معروف اداکارہ اور ٹی وی اینکر کی جانب سے خود کشی کرنے کی کوشش، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل، غزالہ بلوچ نامی اداکارہ نے مالی مشکلات کے باعث انتہائی اقدام اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اور ٹی وی اینکر غزالہ بلوچ کی جانب مالی مشکلات کے باعث خود کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بلوچستان کے مقامی براہوی زبان کے ڈراموں اور ٹیلیویژن شوز میں کام کرنے والی اداکارہ اور اینکر پرسن نے مالی مشکلات اور کام نہ ملنے کے باعث خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ تاہم، گھر والوں نے اداکارہ کو

اسپتال داخل کر کے اس کی جان بچائی۔ غزالہ بلوچ بلوچستان کے مقامی ٹیلی وژن میں مختلف ڈراموں اور پروگراموں میں اینکر پرسن کی حیثیت سے کام کرتی رہی ہیں۔
لیکن، ادارے کی جانب سے اُن کو ملنے والے پیسے انتہائی کم تھے جس کے باعث اُن کا گزارہ مشکل ہوگیا تھا۔ ہسپتال میں ہوش میں آنے کے بعد غزالہ بلوچ کا کہنا تھا کہ میں پریشان ہوگئی ہوں۔ میری سرکاری ملازمت نہیں ہے۔ ٹی وی کے پروگرام بھی کم ہوگئے ہیں۔ اور پروگراموں کے پیسے بھی کم ملتے ہیں، جب کہ گھر کی ضروریات بڑھ گئی ہیں۔ میرے مسائل حل نہیں ہو رہے۔ تم لوگوں نے مجھے کیوں بچایا۔ میں دوبارہ خودکشی کروں گی۔ غزالہ کی ایک دوست کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ماضی میں ڈرامہ فسٹول ہوا کرتے تھے وہ اب ختم ہوگئے ہیں۔ ابھی تو نہ کوئی ڈرامہ ریکارڈ کرتا ہے اور نہ کوئی ڈرامہ دیکھنے کےلئے تیار ہے۔ اس کے لئے، سوسائٹی میں نئی کوششیں کرنی ہوں گی۔ اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈرامے یہاں تیار ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو دوبارہ اس طرف راغب کیا جا سکے۔ پورے بلوچستان میں ایسا کوئی کاروباری ادارہ نہیں ہے جہاں سے فنکار پیسہ کما سکیں۔ یہاں کے مقامی گلوکار شادی میں گا کر کچھ پیسے کما کر گزارا کر لیتے ہیں۔ ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے جو فنکاروں کی مالی مدد کر سکے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.