Top Rated Posts ....
Search

Musalsal 80 Din Se Maalik Ka Intezaar Karta Wafadaar Kutta

Posted By: Ahmed on 14-11-2018 | 18:12:58Category: Political Videos, News


مسلسل 80دن سے مالک کاانتظارکرتاوفادارکتا۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل
کتوں کی وفاداری کے ہم نے کافی قصے سنے ہیں لیکن 21ویں صدی میں منگولیا کے کتے نے وفاداری کی نئی مثال قائم کردی۔اندرونی منگولیا کی مصروف سڑک پر اپنے مالک کا انتظار کرنے والے اس کتے کی ویڈیو چین کی مائیکرو بلاگ ویب سائٹ ’سینا ویبو‘ پر وائرل ہوئی اور اسے اب تک 15 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔چین ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کتا 80 دن سے لگاتار منگولیا کی مصروف سڑک پر نظر آتا ہے اور 21 اگست کو اپنی مالکن کے انتقال کے بعد سے اس کا انتظار کررہا ہے۔ایک ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق کچھ لوگوں نے کتے کی مدد کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔انہوں نے بتایا ڈرائیورز اس کتے کو اکثر کچھ نہ کچھ غذا دیتے رہتے ہیں،

لیکن پھر وہ وہاں سے چلا جاتا ہے۔ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق اس کتے کا اپنی مالکن کے ساتھ انتہائی گہرا تعلق تھا اور اس کے قتل کے بعد بھی یہ وہیں کھڑا رہتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ ’میں روز یہاں سے گزرتا ہوں، ہمیشہ یہ نظر آتا ہے، انسان اور کتے کے درمیان یہ تعلق بالکل خالص ہے‘۔یہ ویڈیو 10نومبر کو بنائی گئی تھی اور چین میں فیس بک اور ٹوئٹر کی جگہ استعمال کی جانے والی ’سینا ویبو‘ پر شیئر کیے جانے کے بعد سے اس کو اب تک 15 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور لوگ اس کتے کی وفاداری پر تبصرہ کر رہے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ کہ چینی سوشل میڈیا پر کسی کتے کی وفاداری کی ویڈیو اتنی وائرل ہوئی ہو بلکہ رواں سال کے اوائل میں ہی ژنگ ژیونگ نامی کتے کی ویڈیو کو بھی کافی لوگوں نے دیکھا تھا جس نے کئی ہفتوں تک اپنے مالک کا ٹرین اسٹیشن پر بے صبری سے انتظار کیا تھا۔کتے کی وفاداری کی سب سے بڑی مثال ہمیں گزشتہ صدی سے ملتی ہے جب 1920 کی دہائی میں جاپان میں ہچیکو نامی کتے کی وفاداری نے نئی تاریخ رقم کی تھی۔یہ کتا اپنے مالک کے مرنے کے بعد لگاتار 9سال تک ہر روز اس سے ملنے کی آس میں اسٹیشن جاتا تھا اور اس کی مقبولیت کی داستانیں اتنی عام ہوئی تھیں کہ 2009 میں اس پر باقاعدہ انگریزی فلم بنائی گئی تھی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.