Top Rated Posts ....
Search

Deepika Aur Ranveer Ki Shadi Ki Taqreeb Mein Mobile Phone

Posted By: Akbar on 14-11-2018 | 07:40:29Category: Political Videos, News


دپیکا اور رنویر شادی کی تقریبات میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد لیکن کیوں؟بالآخر اصل کہانی منظر عامر پر آگئی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نے شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ان کی شادی کی ہرتصویر سوشل میڈیا پر شیئرہو۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کے مداحوں سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری کوآج یعنی 14 نومبرکے دن کا بے صبری سے انتظارہے، آج دپیکا رنویراٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومومیں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گےتاہم انہوں نے شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی لگائی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپراسٹارجوڑی نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ شادی کی تصاویرنہ کھینچیں کیونکہ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کے اس دورمیں کسی بھی تصویر کو وائرل ہونے میں چند سیکنڈزلگتے ہیں اور دپیکا رنویر نہیں چاہتے کہ ان کی شادی کی ہرتصویر ان کے مداح دیکھیں لہٰذا وہ خود پروفیشنل فوٹوگرافرزکی جانب سے کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں سپر اسٹارز چاہتے ہیں کہ صرف وہی تصاویردیکھی جائیں جو وہ خود سوشل میڈیا پرشیئرکریں۔واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم دونوں کے استقبالیے کی تقریب بہت دھوم دھام سے منعقد کی جائے گی جس میں بالی ووڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام اداکار شرکت کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.