Top Rated Posts ....
Search

Garam Garam Khabar Deepika Ne Katrina Ko

Posted By: Abid on 14-11-2018 | 07:38:18Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات یوں تو 14 نومبر کو اٹلی میں شروع ہوں گی، تاہم ان کی شادی کی خبریں گزشتہ 6 ماہ سے بھارتی میڈیا اور دنیا بھر میں چھائی ہوئی ہیں۔ اب جب کہ دپیکا پڈوکون اور

رنویر سنگھ بھی اپنی شادی کے لیے اٹلی پہنچ چکے ہیں اور ان کی شادی کے لیے اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لیک کیمو پر تیاریاں بھی جاری ہیں۔ تفصیلات سامنے آئی ہے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کو شادی کا دعوت نامہ ہی نہیں دیا۔ خبر سامنے آئی ہے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو شادی کا دعوت نامہ تاحال نہیں بھجوایا۔ اس بات کا انکشاف خود کترینہ کیف نے کیا۔ نشریاتی ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کترینہ کیف نے فلم ساز اور میزبان کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں انکشاف کیا کہ انہیں رنویر سنگھ کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا۔ رپورٹ کے مطابق ورون دھون اور کترینہ کیف چیٹ میں ایک ساتھ شامل ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر بھی بات کی۔ شو کے دوران جہاں ورون دھون نے بتایا کہ وہ بھی دیگر بولی وڈ اسٹارز کی طرح جلد شادی کرنے جا رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھی رنویر اور دپیکا کی شادی کا کارڈ موصول نہیں ہوا۔

شو میں کترینہ کیف نے بھی بتایا کہ انہیں بھی تاحال رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کا کارڈ نہیں ملا۔ بار بی ڈول کترینہ کیف نے بتایا کہ وہ بے صبری سے ان کی شادی کا انتظار کر رہی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے کچھ تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ وہ دپیکا اور رنویر کی شادی میں شرکت کریں، جس میں وہ دیدہ زیب لباس پہن کر جائیں گی، تاہم تاحال انہیں شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا۔ دپیکا پڈوکون کی جانب سے کترینہ کیف کو شادی کی دعوت نہ دیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ دپیکا نے کترینہ سے بدلا لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ماضی میں دونوں اداکارائیں رنبیر کپور سے محبت کرتی رہی ہیں، جس وجہ سے دونوں کے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات نہیں۔ تاہم تاحال دپیکا پڈوکون نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ انہوں نے کترینہ کیف کو شادی کا دعوت نامہ کیوں نہیں بھجوایا۔ خیال رہے کہ دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات کا اٹلی میں آغاز کل سے ہوگا جو 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔ رپورٹس کے مطابق جس مقام پر جوڑے کی شادی ہیں، وہاں صرف 80 مہمانوں کی گنجائش ہے، اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریبات میں جوڑے کے انتہائی قریبی رشتہ دار اور دوست شرکت کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.