Top Rated Posts ....
Search

Sharam Tumko Magar Nahi Aati

Posted By: Abid on 13-11-2018 | 18:12:41Category: Political Videos, News


تہران(ویب ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پرعائد کی جانے والی اقتصادی پابندیاں ہماری معیشت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیے گئے بیان میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کو امریکی پابندیوں کے اعلان سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

کیونکہ امریکی پابندیاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ امریکا کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود ہم عالمی منڈی میں تیل کی فروخت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو نیچا دکھانے اور کم زور کرنے کے لیے امریکا نے کون سا حربہ استعمال نہیں کیا، اقتصادی پابندیوں کا سلسلہ سال ہا سال سے جاری ہے،ہمارے خلاف امریکا کا یہ کوئی نیا فیصلہ نہیں، اگر امریکا کی پابندیاں ماضی میں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں توآئندہ بھی ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.