50 Hazar Rupees Fi KG Yamni Shehad Pakistan Mein
Posted By: Abid on 13-11-2018 | 02:21:58Category: Political Videos, Newsلاہور(انتخاب : شیر سلطان ملک )غلامان نبی رحمت ﷺ کے ذکر سے پہلے میں آپ کو شہد کی مکھی کے شہد بنانے کے عمل اور اس میں رحمت، برکت اور مٹھاس اور شفا کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ ایک دن حضورﷺ جہاد کے لیے کہیں تشریف لے جارہے تھے
ان کے ساتھ صحابہ کرامؓ ، مجاہدین کی صورت میں ہمراہ تھے، اس سفر کے دوران جب کھانے کا وقت ہوگیا، تو آپﷺ اور سب صحابہ کرام کھانے کے لیے بیٹھے،معروف کالم نگار نواز خان میرانی اپنے کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔ تو صحابیؓ نے عرض کی یارسول اللہﷺ ، کھانے کے لیے تو کوئی چیز بھی موجود نہیں ۔اس دوران ساتھیوں نے دیکھا کہ ایک شہد کی مکھی آکر آپﷺ کے کان کے قریب بھنبھنانا شروع ہوگئی ، جب صحابہ کرامؓ نے یہ منظر دیکھا تو انہوں نے آپﷺ سے درخواست کی کہ یارسول اللہ ﷺ ہمارے ماں باپ آپﷺ پہ قربان یہ مکھی کیوں بار بار آپﷺ کے پاس آرہی ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ کہہ رہی ہے ، کہ تمام شہد کی مکھیاں بے قرار ہیں کہ آپﷺ کے پاس سالن نہیں ہے ، اور وہ ملتجی ہیں کہ قریب ہی ایک غار ہے جہاں ہم نے شہد کا چھتہ لگایا ہوا ہے ، آپ وہ نوش فرمائیں ، تاکہ ہماری بے قراری کو قرار آجائے، بقول سید مظفرعلی شاہ
کیجئے نذرکرم !
صدقہ¿ غوث الوریٰ
تاابد مینار نور
ساکن غارِ حرا
رسول پاکﷺ نے شہد کی مکھیوں کی درخواست، اور التجا قبول فرمائی اور حضرت علی کرم اللہ وجہ کو غار میں شہد لانے کے لیے بھیجا ، حضرت علیؓ نے غار میں جاکر شہد کے چھتے سے سارا شہد نچوڑ لیا، اور واپس آکر تمام ساتھیوں میں تقسیم کردیا۔
کچھ دیر کے بعد مکھی دوبارہ آگئی، اور حضورﷺ کے کان کے پاس آکر پھر دوبارہ بھنبھنانا شروع کردیا، تو صحابہ کرامؓ نے آپﷺ سے پوچھنے کی اجازت چاہی کہ مکھی کان میں آکر کیا کہہ رہی تھی، حضورﷺ نے فرمایا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ پہاڑوں، بیابانوں، صحراﺅں اور ایسی جگہوں پہ جہاں کڑوے کسیلے ، بدمزہ جنگلوں کے پھل ہوتے ہیں شہدمیٹھا کیسے ہو جاتا ہے ۔قارئین یمن میں جو شہد دستیاب ہوتی ہے ، وہ دنیا کی سب سے مہنگی شہد ہوتی ہے ، اور وہ تقریباً پچاس ہزار کلو سے بھی زیادہ ہوتی ہے قارئین، میں نے وہ شہد بھی ایک دفعہ منگوائی تھی اور وہ میرے زیر استعمال رہی ، کچھ عرصہ قبل میں نے پاکستان میں کالا باغ کے مقام سے شہد منگوائی بلکہ کسی نے مجھے تحفتاً دی، آپ یقین کریں، کہ ہماری یہ شہد یمن کی شہد سے بھی کئی گناہ زیادہ بہتر تھی، کالا باغ کا سارا علاقہ نواب آف کالا باغ کا علاقہ ہے ، اور وہاں سے کوئی بھی شخص ان کی مرضی کے بغیر شہد نہیں اتار سکتا۔
میں ذکر کررہا تھا کہ حضور ﷺ نے مکھی سے پوچھا، کہ کڑوے درختوں کے پھول کھانے کے باوجود شہد کیسے میٹھا ہوسکتا ہے ، تو مکھیوں نے کہا تھا ہمارا، امیر یعنی سردار ہمیں حکم دیتا ہے کہ آپﷺ کی ذات اقدس پہ درود پاک بھیجیں، تو ہم سب مل کر درود پاک پڑھنا شروع کردیتے ہیں، تو آپ ﷺپہ درود پاک پڑھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ شہد کو میٹھا کردیتا ہے ۔