Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Ka Jadoo Chal Gaya

Posted By: Ahmed on 12-11-2018 | 23:36:42Category: Political Videos, News


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔اس دورے کے دوران وزیر اعظم ، ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کے علاوہ متعدد اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائشیا کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔اس دوران وہ اہم ترین کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور انکو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح ہو کہ 18 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کی ملائشین ہم منصب مہا تیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ مہا تیر بن محمد نے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام پاکستان مہا تیر بن محمد کو اعلیٰ رہنما سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان انتہائی قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ملائشیا کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے مہا تیر محمد کا وژن قابل تحسین ہیں۔ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کو ملائشیا کے دورے کی دعوت دی تھی جب کہعمران خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔ ملائشین وزیراعظم نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.