Top Rated Posts ....
Search

Saif Ali Khan Ki Beti Ne Maaroof Actor Se

Posted By: Mangu on 12-11-2018 | 18:06:23Category: Political Videos, News


سیف علی خان کی صاحبزادی نے معروف اداکارسے شادی کی خواہش ظاہرکردی
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہرکے شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار سیف علی خان اور بیٹی سارہ علی خان کو مدعو کیا گیا تھا جہاں پر گفتگو کے دوران بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔میزبان کرن جوہرنے جب سارہ علی خان سے خوابوں کے شہزادے کے بارے میں پوچھا تو انکا کہنا تھا کہ وہ اگر شادی کرنا چاہیں تو رنبیر کپور سے کریں گی لیکن گہری دوستی اداکار کارتیک آریان کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔کرن جوہرنے سیف علی خان

سے پوچھا کہ وہ بیٹی کو پسند کرنے والے انسان سے کون سے 3 سوال کریں گے، جس پر سیف نے کہا کہ وہ سیاست، نشہ کرنے کی عادت اور پیسوں سے متعلق سوال کریں گے، جس پر سارہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ پیسوں سے متعلق سوال بالکل غلط ہے یہ آپ کو بار بار نہیں دہرانا چاہیے۔واضح رہے کہ سارہ علی خان فلم ’کیدار ناتھ‘ کے ذریعے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں لیکن فلم کو اس کی کہانی کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.