Top Rated Posts ....
Search

Zulam Ki Bhi Intehaa Hoti Hai

Posted By: Ahmed on 11-11-2018 | 05:15:39Category: Political Videos, News


ممبئی: بگ باس کے ذریعے منفی شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے غیر معروف اداکار ارمان کوہلی کو اپنی گرل فرینڈ نیرو رندھاواپر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارمان کوہلی کوممبئی پولیس نے گزشتہ روزممبئی کے نزدیک واقع ہل اسٹیشن لوناولہ سے گرفتار کیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ہفتے قبل اپنی گرل فرینڈ نیرو رندھاواکو شدید تشدد کا نشانہ بنایاتھا جس کے باعث ان کے چہرے پر کافی گہرے زخم آئے تھے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارمان نے اپنی گرل فرینڈ کو مبینہ طور پر اپنے فارم ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بنایاتھااور اس کے بعد سے وہ فرارتھے تاہم انہوں نے گزشتہ روز نیا سم کارڈ لے کر اپنے گھر والوں اور وکیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس میں درج کرائی

گئی شکایت کے مطابق ارمان کوہلی اور ان کی گرل فرینڈ کے درمیان 3 جون کو مالی معاملات پر بحث ہوئی تھی، کہ ارمان نے اچانک غصے میں نیرو کو سیڑھیوں پر دھکا دیااور اس پر تشدد کیاجس کے باعث نیرو کے سر اور چہرے پر شدید زخم آئے بعد ازاں نیرو رندھاواکوممبئی کے کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کیاگیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.