Top Rated Posts ....
Search

Shahid Kapoor Ka Baita Kaisa Dikhta Hai

Posted By: Abid on 10-11-2018 | 17:53:09Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کے ایکشن ہیرو شاہد کپور کے ہاں رواں برس 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں یہ دوسرا بچہ تھا، جوڑے کو پہلی بھی ایک بیٹی تھی۔شاہد کپور اور میرا راجپوت نے بیٹے کی پیدائش کے ایک دن بعد ہی اس کا نام مداحوں کو بتایا تھا۔شاہد کپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹے کا نام ’زین کپور‘ رکھا گیا ہے۔تاہم اب بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد اب میرا راجپوت نے مداحوں سے اپنے بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زین کپور کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہیلو ورلڈ۔اداکار کی اہلیہ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے فورا بعد ہی یہ وائرل ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد نے اسے لائیک کیا، جب کہ درجنوں افراد نے اس پر طرح

طرح کے کمنٹس کیے۔ساتھ ہی زین کپور کی پہلی تصویر آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ شاہد کپور کا بیٹا کس کی طرح دکھتا ہے۔زین کپور کی تصویر پر سب سے پہلا کمنٹ شاہد کپور کے سوتیلے اشان کھاتر نے کیا۔زین کپور کی تصویر پر کمنٹس کرنے والے افراد نے اسے اپنے والد کا ہم شکل قرار دیا۔کچھ افراد نے لکھا کہ زین کپور دراصل جونیئر شاہد کپور ہیں، جب کہ کچھ افراد نے اسے اپنی والدہ کی طرح خوبصورت اور معصوم قرار دیا۔انسٹاگرام پر متعدد اکاؤنٹس پر زین کپور، اس کی بڑی بہن اور شاہد کپور کے بچپن کی تصاویر شیئر کی گئیں اور ان سب میں موازنہ بھی کیا گیا۔کچھ اکاؤنٹس پر زین کپور اور ان کے والدین کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھی موازنہ کیا گیا۔خیال رہے کہ شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلی بیٹی میشا کپور 2016 میں پیدا ہوئی تھی۔زین کپور ان کا دوسرا بچہ ہے، جو رواں برس 6 ستمبر کو پیدا ہوا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
PTI founder praised the government

PTI founder praised the government

Views 16 | 26-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.