Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Maali Buhraan Se Nikal Gaya

Posted By: Ahmed on 06-11-2018 | 18:34:38Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 12 ارب ڈالر کا خلا تھا،6 ارب ڈالر سعودیہ سے آئے، کچھ رقم سے آئی ہے،دوٹوک کہہ رہے ہیں،اب ملک میں کوئی ادائیگی کا بحران نہیں رہا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر نے

Ads by
دفتر خارجہ میں نیوز کانفرنس کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر دورے پر صرف یہ سوال نہیں ہونا چاہیے کہ ملا کیا ہے؟ دوروں میں کچھ اور بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ چینی قیادت کو یقین ہے کہ پاکستان سی پیک کی اہمیت کو سمجھتا ہے،وزیراعظم کے دورہ چین کے 4 مقاصد تھے، دورے کے اختتام پر 15 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے کےد وران اسٹریٹجک تعلقات کو معاشی شراکت داری میں بدلنے میں کامیابی ہوئی،ہم اپنی برآمدات دگنی کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات کو بڑھا کر وزارئے خارجہ سطح پر لایا گیا ہے ،تکنیکی ماہرین کی سطح کے مذاکرات 9 نومبر کو بیجنگ میں ہوں گے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایسا ملک ہے جس نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، چین سے زرعی ٹیکنالوجی پاکستان میں لانے میں پیشرفت ہوئی۔ان کا کہناتھا کہ چین سے تعلقات نہ صرف اچھے ہیں بلکہ پہلے سے بہتر ہونے کے امکان روشن ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کر نے کا فیصلہ
کرتے ہو ئے کہاہے عوام کو حکومتی ناکامیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔گزشتہ روزمسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے ا جلا س کے بعد جاری کردہ ا علا میہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں شر کت کرے گی اور حقائق و شواہد کمیٹی میں پیش کیے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، اجلا س میں حالیہ دھرنے کے دوران اپوزیشن کے مثبت کردار پر پا ر ٹی اراکین کو بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں احسن اقبا ل ، خواجہ آصف ، مشاہد حسین، مریم اورنگزیب سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا حالیہ بحرانی کیفیت میں سیا سی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی۔ شہباز شریف نے سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی ، علی گوہر ، ملک سہیل کو رکن اسمبلی بننے پر مبارکباد پیش کی ۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیر حراست اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے دو نو ں رہنماؤں کے ما بین یہ ملاقات اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ منسٹرز انکلیو اسلام آباد جسے نیب نے سب جیل قرار دے رکھا ہے میں ہوئی ، دورانِ گفتگو نواز شر یف نے شہباز شر یف سے خیریت دریافت کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پارٹی امور پر مشاورت بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نیب کیسز کے بارے میں آئندہ کی حکمت عملی اور قومی اسمبلی اجلاس کے بار ے میں بھی گفتگو کی اس کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے نیب کی حراست میں قید اپوزیشن رہنما شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلا س میں شرکت کیلئے 6 نومبر تک راہداری ریمانڈ پر ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.