Top Rated Posts ....
Search

Actress Sadia Imam Ne Paise Liye

Posted By: Abid on 06-11-2018 | 18:33:30Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک ) معروف اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ انہوں نے عید کے ایک پروگرام کی شوٹنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پانچ ہزار روپے عیدی وصول کی تھی ۔میزبان کی جانب سے سعدیہ امام سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے زیادہ کس کا انٹرویو کرنے میں مزہ آیا

جس پر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد لوگوں کے انٹرویوزکیے لیکن سب سے زیادہ مزہ شیخ رشید کا انٹرویو کرنے میں آیا ہے، شیخ صاحب کا سگار پینے کا الگ ہی انداز ہے۔سعدیہ امام نے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جس نے شیخ رشید سے پانچ ہزار روپے عیدی وصول کی اور ان پیسوں کو فریم کراکے رکھ لیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے شیخ رشید کا انٹرویو مکمل کرلیا تو اس کے بعد پروڈیوسر کا فون آیا کہ شیخ صاحب آپ کا نمبر مانگ رہے ہیں ، میں نے پوچھا کہ کہیں وہ پیسے تو واپس نہیں مانگ رہے۔ بعد میں شیخ صاحب کا فون آیا اور انہوں نے مجھے کہا بیٹا وہ ایڈٹ کروادینا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.