Top Rated Posts ....
Search

Mahira Khan Ki America Mein Aisi Photos

Posted By: Akbar on 04-11-2018 | 05:45:15Category: Political Videos, News


واشنگٹن ‌(ویب ڈیسک) بین الاقوامی سطح پر پہچان رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے امریکہ میں گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا. ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا میں نے بحیثیت شوکت خانم کینسر ہسپتال کی سفیر فیس بک اور

گوگل ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا ہے۔ماہرہ خان نے دورے کے موقع پر فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی انٹرویو بھی دیا۔واضح رہے ماہرہ خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کی سفیر ہیں اور ہسپتال کیلئے فنڈز جمع کرنے کی خدمات بھی سرانجام دیتی ہیں۔ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر زکا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔دوسری جانب ایک خبرکے مطابق اداکارہ ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ شخصیت بن گئیں جنہوں نے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل اور فیس بک کے مرکزی دفاتر کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ کا شمار اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا مثبت چہرہ سامنے لارہی ہیں۔دو روز قبل شوکت خانم کی جانب سے سفیر مقرر کی جانے والی ماہرہ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے لاس اینجلس پہنچی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران خان کے دستخط شدہ بلے کی تصویر بھی شیئر کی جسے پروگرام میں بولی کے لیے پیش کیا گیا۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ وہ بیڈ فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم شوکت خانم میں عطیہ کریں

گی۔امریکا میں موجود پاکستانی اداکارہ نے گزشتہ روز گوگل اور فیس بک کے مرکزی دفاتر کا دورہ کیا۔ماہرہ نے شوکت خانم اسپتال کے سفیر کی حیثیت سے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ’شوکت خانم اسپتال نے فیس بک اور گوگل کا شکریہ ادا کیا کیونکہ یہ دونوں ادارے کافی عرصے سے لوگوں میں شعور و آگاہی بیدار کررہے ہیں‘۔پاکستانی اداکارہ نے امید ظاہر کی یہ دونوں کمپنیوں کی طرف سے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ بعد ازاں ماہرہ خان نے گوگل کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں اُن کا کمپنی کی جانب سے انٹرویو بھی کیا گیا۔گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران بنائی گئی تصاویر ماہرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا۔ماہرہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف بھی کیا کہ ’مجھے ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق زیادہ معلومات نہیں اور نہ اس حوالے سے زیادہ جاننے کی دلچسپی ہے، مگر گوگل اور فیس بک کے مرکزی دفاتر کا دورہ کرکے اچھا محسوس ہوا‘۔یاد رہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے کسی بھی شخصیت نے گوگل اور فیس بک کے مرکزی دفاتر کا دورہ نہیں کیا، ماہرہ خان وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.