Top Rated Posts ....
Search

Maaroof Indian Actress Raveena

Posted By: Ahmed on 04-11-2018 | 05:44:02Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بھارتی شہر مظفرپور کی پولیس نے ٹریفل جیم کرنے پر شکایت درج کرلی۔روینہ ٹنڈن حال ہی میں مظفرپور کا دورہ کرنے پہنچی، اس موقع پر اداکارہ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام خاصہ متاثر ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار


اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کے خلاف شکایت درج کروائی۔وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر وہ رائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں، اور اس تقریب کے لیے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جج دیپک کمار نے مظفرپور کے پولیس اسٹیشن کاجی محمدپور کو اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ اس ایونٹ کی وجہ سے بہت دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.