Top Rated Posts ....
Search

Is Film Mein Aafia Ka Kirdaar Nibhaa Rahi Hoon - Anushka Sharma

Posted By: Ahmed on 03-11-2018 | 19:50:58Category: Political Videos, News


ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ فلم زیرو میں میں عافیہ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں،فلم میں میرے لئے ایک بیمار لڑکی کا کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ایک انٹروی میں انوشکا شرما نے بتایا کہ فلم ’زیرو‘ میں اپنے کام کے حوالے سے بتایا کہ ’میں کنگ خان کی فلم میں عافیہ نامی لڑکی کا کردار ادا

کررہی ہوں جو کہ ’سیریبرل پیلسی‘ نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔انوشکا شرما نے کہا کہ فلم میں میرے لیے یہ کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور میرے نزدیک اس کردار میں ڈھلنے کا ایک ہی طریقہ کرسی پر بیٹھنے کی تربیت تھی اور پھر یہی ہوا کہ میں اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر بیٹھ کر گزارنے لگی کیوں کہ بطور اداکارہ اس طرح کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ یہ کردار میرے لیے بہت مشکل اور ایک تحفہ بھی تھا لیکن اگر میں یہ کردار ادا کرنے سے پیچھے ہٹ جاتی تو یہ میری ہار ہوتی

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.