Top Rated Posts ....
Search

Sara Ali Khan Par Kismat Ki Devi

Posted By: Mangu on 03-11-2018 | 08:44:05Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان پر فلم نگری میں ڈیبیو سے قبل ہی قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارا علی خان فلم ’کیدر ناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے کے بعد روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ میں

نظر آئیں گی۔ ابھی فلم ’کیدر ناتھ‘ اور فلم ’سمبا‘ ریلیز ہی نہیں ہوئی کہ انہوں نے تیسری فلم جوائن کرلی اور اب اُن کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سارا انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار کارتک آریان کے ساتھ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم میں بھی جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق رومانوی کہانی سے بھرپور فلم میں ہدایت کار امتیاز علی اداکار کارتک آریان کے مد مقابل نئے چہرے کو لانا چاہتے تھے لیکن فلم ’کیدر ناتھ‘ کے ٹریلر میں سارا کی اداکاری اور مکالمے نے ہدایت کار کو اپنا گرویدہ بنا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اداکارہ سے ملاقات کے بعد فلم میں مرکزی کردار کے لیے انہیں حتمی قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کیدر ناتھ‘ میں سارہ علی خان ’مکو‘ اور سوشانت سنگھ راجپوت ’منصور‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 7 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 25 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.