Top Rated Posts ....
Search

Mujhe Kis Kisam Ke Kirdaar Pasand Hain

Posted By: Mangu on 31-10-2018 | 19:37:04Category: Political Videos, News


اسلام آباد(ویب ڈٰیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈاراموں میں مذہب اور روحانیت جیسے موضوعات پر بھی کام ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’کور پیج‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے ساس بہو کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
حمزہ کی رائے میں جہاں معاشرتی مسائل پر توجہ مرکوز کرنا اچھی بات ہے، ان ہی مسائل پر بار بار بات کرنا بے کار ہے، نئے موضوعات پر بھی ڈرامہ سیریل بننے چاہیئیں۔فلموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کو ایسی کہانیاں پسند ہیں جن میں ایکشن بھی ہو اور رومانس بھی۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم پرواز ہے جنون ایسی ہی فلم تھی۔اپنی فلم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کی پروڈکشن کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور یہ ایک دلچسپ تجربہ تھا۔حمزہ نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ہانیہ عامر کو غلطی سے موٹرسائیکل سے گرادیا جس پر وہ شرمندہ ہیں۔جب حمزہ سے سوال کیا گیا کہ ان کو ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ میں کون زیادہ پسند ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ دوستوں میں فرق نہیں کر سکتے، ہمایوں سعید اور گوہر رشید ان کے سب سے اچھے دوست ہیں۔فلم کے شعبے میں اپنے مستقبل کے حوالے سے حمزہ نے بتایا کہ وہ مستقبل میں کوئی ایسا کردار کرنا چاہتے ہیں جو حقیقی شخصیت پر مبنی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ بطور ڈائیریکٹر بھی کام کرنا چاہیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.