Top Rated Posts ....
Search

PSL S 4 Misbah Islamabad Ka Hissa Honge

Posted By: Akbar on 31-10-2018 | 19:35:52Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے مصباح الحق آئندہ ایڈیشن میں کھلاڑی نہیں بلکہ مینٹور کی حیثیت سے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نہیں ہوں گے،

مصباح الحق اور فرنچائز کے درمیان کوئی عہدہ دینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنچائز مصباح الحق کو مینٹور کی حیثیت سے ساتھ رکھنا چاہتی ہے تاہم مالی معاملات طے ہونے کے بعد عہدے کا اعلان کیا جائے گا۔سابق آف اسپنر سعید اجمل کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے تاہم چوتھے ایڈیشن میں توصیف احمد کوچنگ اسٹاف میں شامل نہیں ہوں گے، فرنچائز ان کی خدمات سے دستبردار ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ مصباح الحق نے پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی اور وہ ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے چیمپئن کپتان مصباح الحق ایڈیشن فور نہیں کھیلیں گے، سابق قائد کو ٹیم میں کوئی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ فور میں اِن ایکشن نہیں ہوں گے، مصباح الحق اور فرنچائز کے درمیان کوئی عہدہ دینے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ فرنچائز انہیں مینٹور کی حیثیت سے ساتھ رکھنا چاہتی ہے، مالی معاملات طے ہونے کے بعد نئے عہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ تینوں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سنبھالنے والے مصباح الحق دو بار چیمپئن کپتان بنے، چوتھے ایڈیشن میں توصیف احمد بھی کوچنگ سٹاف میں شامل نہیں ہوں گے.‏ سابق آف اسپنر سعید اجمل کوچنگ سٹاف میں شامل ہوں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.