Top Rated Posts ....
Search

Main So Kar Utha Toh Ek Khatoon Mere Seene Par Baithi Thi

Posted By: Akbar on 30-10-2018 | 19:33:49Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک) فلم انڈسٹری میں یہ باتیں گاہے بگاہے سننے میں آتی رہتی ہیں کہ کسی ڈراؤنی فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی حقیقی خوفناک واقعہ پیش آ گیا۔ یہ باتیں کس حد تک درست ہیں،اس سوال کا جواب بالی وڈ فلموں کے وہ نامور فنکار دے سکتے ہیں جو خود ایسے لرزہ خیز تجربات سے گزر چکے ہیں۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں متعدد

فنکاروں کیساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعات کا احوال بیان کیا گیا ہے، اور یقیناً یہ ایسی پریشان کن باتیں جو اِن فنکاروں کے پرستاروں نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوں گی۔اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے متعلق بتایا کہ جب وہ ’گینگز آف گوسٹس‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے تو انہیں اور ساتھی اداکارہ ماہی گل کو ایک پرانی عمارت کے خالی کمروں سے پراسرار آوازیں سنائی دینے لگیں۔وہ جگہ ویران تھیں مگر خالی کمروں سے چیخوں کی آوازیں آ رہی تھیں جس کے باعث ہر کسی پر خوف طاری ہو گیا۔ سوہا کہتی ہیں کہ بغیر وقت ضائع کئے سارے عملے نے پیک اپ کیا اور ہم وہاں سے نکل گئے۔کچھ اسی طرح کا واقعہ مشہور اداکار گووندا نے بیان کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک دور دراز پہاڑی علاقے کے ہوٹل میں رُکے ہوئے تھے۔ جب اچانک بیدار ہوئے تو دیکھا کہ ایک عورت اُن کے سینے پر بیٹھی تھی۔ گووندا کہتے ہیں کہ اُن کی کمرے کی حالت بھی عجیب و غریب تھی اور یہ اُن کی زندگی کے خوفناک ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ اس واقعے کے بعد میرے جسم پر کپکپی طاری ہوگئی ۔ اداکار ورن دھون کے ساتھ ایک عجیب و

غریب واقعہ بیرون ملک شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔وہ ایک ایسے ہوٹل میں قیام پزیر تھے جہاں کسی دور میں آنجہانی امریکی اداکار فرینک سناترا بھی ٹھہر چکے تھے۔ ورن دھون کا کہنا ہے کہ وہ طویل دن کے بعد رات گئے واپس آئے اور جب وہ اپنے کمرے میں لیٹے ہوئے تھے تو اچانک اس کا دروازہ کھل گیا، جیسے کوئی اندر آیا ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں اس کمرے میں رات گئے فرینک کے گنگنانے کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔ادکار نواز الدین صدیقی اور بپاشا باسو کو اپنی مشہو رفلم ’’آتما‘‘ کی شوٹنگ کے دورن اسی طرح کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔ بپاشا کہتی ہیں کہ ایک سین کی عکس بندی کے دوران انہیں ایک خاتون کے گانے کی آواز سنائی دینے لگی۔ جب ریکارڈنگ دوبارہ چلا کر دیکھی گئی تو اس میں کوئی آواز نہیں تھی۔ اور نواز الدین کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی کچھ کم پراسرار نہیں۔وہ ایک سین کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ جب اُن کے پیچھے دیوار پر لگا فوٹو فریم فرش پر گرکر چکنا چور ہو گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہاں نہ ہوا چل رہی تھی اور نا کوئی اور ایسی وجہ نظر آئی کہ فوٹو فریم نیچے گرتا، حتٰی کہ وہ کیل بھی اپنی جگہ قائم تھی جس کے ساتھ فوٹو فریم لٹکا ہوا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.