Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ki Shakhsiyat Ka Jadoo Saudi Arabia

Posted By: Mangu on 30-10-2018 | 05:14:38Category: Political Videos, News


اسلام آباد( ویب ڈیسک)جمعہ کا دن پاکستانی سفارتی تاریخ میں ایک تکون کی حیثیت سے اہم قرار پایا جس میں ملکی معیشت کودر پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین اور سعودی عرب کے بعد متحد ہ عرب امارات نے ہمارا ہاتھ تھاما ہے۔عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد کی اسلام آباد آمد، چینی حکومت کی جانب سے ،
نامور تجزیہ کار طاہر خلیل اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔پاکستان کی پاکٹ میں 2 ارب70 کروڑ ڈالر ڈالنے کا اعلان اور سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے تحفے سے ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے امید افزا آثار پیدا ہوگئے ہیں، سفارتی لحاظ سے یہ اس لئے بھی اہم دن تھا کہ یورپی یونین الیکشن مبصرین مشن نے انتخابات 2018 بارے فائنل رپورٹ جاری کی جس میں بعض انتظامی کمزوریوں، خامیوں اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی کے ساتھ مجموعی طورپر انتخابی عمل کو بہتر قراردیا۔یہ رپورٹ در حقیقت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرتی ہے جو انتخابی عمل کو منصفانہ، آزادانہ اور شفاف بنانے کے لئے روا رکھی گئیں۔ بعض غیرملکی مبصرین کو انتخابات میں آرمی کو تعیناتی پر تحفظات تھے حالانکہ الیکشن کمیشن نے آرمی کے پولنگ سٹیشنز پر کردار کوواضح کرنے کیلئے الگ ضابطہ اخلاق تشکیل دیا تھا جسے ویب سائٹ پر بھی لگایا گیا۔ اس میں واضح طور پر کہاگیا تھا کہ مجسٹریٹ کے اختیارات ساری فوج کو نہیں دئیے گئے صرف فوجی افسران کو یہاختیارات دئیے گئے۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سی پیک کے حوالے سے کئی غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں۔ وزیراعظم 2 نومبر سے چین کا اہم دورہ کررہےہیں چین نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کےلئے بھی قابل تحسین کردار ادا کیا اور2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ سٹیٹ بنک میں جمع کرادیا ہے۔پاکستان میں چین کے نائب سفیر لی جیان کو سی پیک کا ’’فائٹر‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔ چین نے نیب کو بعض منصوبوں میں کرپشن کی نشاندہی کی ہے جس میں پاکستانی عہدیدار ملوث تھے، چین کی حکمران انقلابی پارٹی نے اپنے ملک میں انسداد بد عنوانی کی ایک بڑی مہم شروع کررکھی ہے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.