Top Rated Posts ....
Search

Mere Seene Mein Bohat Se Raaz Dafan Hain

Posted By: Abid on 30-10-2018 | 05:11:18Category: Political Videos, News


دبئی(ویب ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اومنی گروپ کے سابق چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سب کچھ بتانے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جدہ کے ہسپتال میں زیر علاج اسلم مسعود سے ان کے بھائی کے توسط سے رابطہ کیا
جس پر انہوں نے کہا اومنی گروپ میں کیا ہوتا رہا اس حوالے سے انہیں بہت کچھ معلوم ہے۔ وہ ایف آئی اے سے تعاون کو تیار ہیں لیکن انہیں پاکستان نہ لے جایا جائے بلکہ ایف آئی اے کی ٹیم ان کا بیان جدہ ہی میں لے۔ اسلم مسعود کے مطابق اومنی گروپ کیس میں طاقتور لوگ ملوث ہیں جن سے ان کی جان کو خطرہ ہے جبکہ اس کیس میں انہیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ اسلم مسعود نے کہا اومنی گروپ کا بانی رکن ہوں، بطور اکاو¿نٹنٹ گروپ جوائن کیا، ترقی کرتے کرتے چیف فنانشل آفیسر بنا اور 2015ءمیں مستعفی ہوا۔ انہیں اکاونٹ کھولنے اور نہ ہی چیک سائن کرنے کا اختیار تھا، چیک مجھ سے ہوکر جاتے اور میرا کام تصدیق کرنا تھا۔ اسلم مسعود کے مطابق اومنی گروپ سے استعفیٰ دینے کے باوجود بانی رکن ہونے کے ناطے ابھی تک تنخواہ مل رہی تھی اور ان دنوں دبئی میں بیٹے کے کاروبار کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے اسلم مسعود کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انٹرپول نے 22 اکتوبر کو لندن سے جدہ پہنچنے پر انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ اسلم مسعود نے بتایا انٹرپول نے گرفتار کرکے ضمانت پر چھوڑ دیا۔ اب کڈنی ٹرانسپلانٹ ہونے والا ہے، ایف آئی اے ٹیم ایک دو روز میں اسلم مسعود کو لینے جدہ جا رہی ہے۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.