Top Rated Posts ....
Search

Ise Kehte Hain Asli Hero Bollywood King Khan

Posted By: Akbar on 30-10-2018 | 05:08:51Category: Political Videos, News


ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

فلم نے یہ بزنس ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں کیا ہے۔ شاہ رخ خان اور اٴْن کی اہلیہ کی پروڈکشن ’ریڈ چلی‘ نے پیشگی بنیاد پر فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس ملک کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کردیئے ہیں۔ انند رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’زیرو‘ کے ڈسٹری بیوشن رائٹس کنگ خان کی ماضی کی فلموں ’جب ہیری میٹ سجل‘ اور ’رئیس‘ سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے ہیں تاہم فلم کا بزنس 100 کروڑ سے کم ہونے کی صورت میں ڈسٹری بیوٹرز پیسے واپس کرنے کا بھی مطالبہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ انند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بالی ووڈ فلمساز آنند ایل رائے نے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کا فلم ’زیرو‘ میں کردار اب تک کا مشکل ترین کردار ہے جسے انہوں نے بخوبی نبھایا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز آنند ایل رائے نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بطور فلمساز ’زیرو‘ ان کے لئے بلکہ یہاں تک کہ اداکار شاہ رخ خان کے لئے

بھی مشکل ترین تھی اور فلم کا کردار ان کا اب تک کا جسمانی اور ذہنی طور پر مشکل ترین کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں غلطی کے آثار بہت کم تھے اور شاہ رخ خان اس فلم کے لئے ایک چھوٹی سی غلطی بھی نہیں کرنا چاہتے تھے لہذا انہوں نے اس کردار کو ایک چیلنج کے طور پر لیا اور اسے بخوبی نبھایا۔ فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔اس سے قبل بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان اپنی آنے والے فلم ‘زیرو’ میں ایک بونے یا ٹھگنے آدمی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ٹریلر کی لانچ کے موقعے پر شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کے کردار کے لیے انتہائی اعلیٰ ویژوئل تکنیک کا استعمال کیا گيا جسے بنانے میں دو سال کا وقت لگا ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں مختلف قسم کے ویژوئل ایفکٹس کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کام کا ذمہ شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز وی ایف ایکس کو دیا گیا ہے۔ پہلے بھی فلموں میں سپیشل ایفکٹس کے ذریعے چھوٹے کو بڑا اور بڑے کو چھوٹا دکھایا جاتا رہا ہے۔ کمال حسن نے فلم ‘اپو راجہ’ میں اور انوپم کھیر نے فلم ‘جان من’ میں بونے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی ہالی وڈ فلموں میں کردار کو بونا دکھانے والی تکنیک کا استعمال کیا گيا ہے۔ ان میں ایک سے زیادہ افراد کو بونا دکھایا گيا ہے۔ فلموں میں بونا دکھانے کے لیے مخصوص تکنیک استعمال ہوتی ہیں اور زیرو فلم میں بھی ان کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہم یہاں ان تکنیک کے بارے میں بات کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.