Top Rated Posts ....
Search

Shahbaz Shrif Ko Kisi Soorat Bhi....APC

Posted By: Ahmed on 30-10-2018 | 05:08:09Category: Political Videos, News


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شہاز شریف کے علاوہ اپوزیشن کے کسی اور رکن اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی

کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کوبتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی کو عوام اور حکومتی نمائندوں سے رابطوں کی ہدایات کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ ادارہ جاتی کاموں کے لئے خود کو زیادہ سے زیادہ متحرک کریں۔ شکایات کے لئے قومی پورٹل بنایا جاچکا ہے جو آئندہ 48 گھنٹوں میں شکایات وصول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ کے لئے شہباز شریف کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں سے مزید نام مانگے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرکے ان کے تجویز کردہ نام حکومت کو دیں تاکہ جلد از جلد پی اے سی کے چیئرمین کی تعیناتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.